16 جولائی 2014 - 15:55
صہیونی فوج کا گھر پر حملہ، چار بچے شہید

صہیونی فوج نے غزہ پر اپنے حملوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے آج ایک ہی گھر کے چار بچوں کو شہید کردیا۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی فوج نے آج غزہ کے مغربی ساحلوں پر حملے میں ایک ہی خاندان کے چار بچوں کو شہیدکردیا۔ ان چار بچوں کی شہادت کے بعد نو روز سے جاری حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد دوسوتیرہ تک پہنچ گئی ہے جبکہ ایک ہزار پانچ سوپچاس فلسطینی زخمی ہوئے ہيں۔ صیہونی جنگی طیاروں نے آج صبح بھی خان یونس کے بنی سھیلا علاقے میں ایک شہری کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس میں تین افراد شہید ہوئے شہید ہونے والوں میں ایک بچہ، ایک خاتون اور ایک بزرگ شامل ہيں۔جبکہ آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔

.......

/169